سال 2018 میں ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر تھی، شہباز گل


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ملکی معیشت 2018 میں وینٹی لیٹر پر تھی، ڈالر اڑانے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم کرنے کے لیے ڈالر اڑانے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں، نااہلوں کے دور میں صرف شریفوں اور ان کے حواریوں کی معیشت مستحکم ہوئی جبکہ ملکی معیشت 2018 میں وینٹی لیٹر پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر کی سطح پر چھوڑنے والے معیشت کے الف ب سے نابلد ہیں۔ ایشین ٹائیگر بنانے کے دعویداروں نے ملک کو ایشین بیگر بنا کر چھوڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ نااہل درباری منافقت کا استعارہ بن چکے ہیں۔