لاہور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ مجھے پہلے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی سیاست میں انہیں بیسٹ آف لک۔لاہور میں سموگ پر اسد عمرنے کہا کہ ابھی نومبر آیا نہیں تو سموگ کا یہ حال ہے، پاکستان میں اعلی کوالٹی ایندھن استعمال ہونا چاہیے۔
Load/Hide Comments