امت متحد ہو کر فلسطینیوں کے حق میں عملی اقدامات کرے،راشد نسیم


لاہور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے منصورہ میں نیشنل لیبر فیڈریشن کی مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت حق اور باطل پرستوں کے دوواضح گروہوں میں بٹ چکی ہے، باطل کی قیادت امریکا اور اسرائیل جب کہ حق و صداقت کا علم فلسطینیوں اور حماس کے ہاتھ میں ہے، یہ امر خوش آیند ہے کہ امریکا اور دیگر مغربی ممالک میں بھی حق کا ساتھ دینے والے بڑی تعداد میں موجود اور صہیونی ظلم کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے مسئلہ پر ایک پیچ پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حق و باطل کی معرکہ آرائی میں امام حسین کی قربانی آج بھی دنیا کے لیے سبق ہے، اہل فلسطین اسی قربانی کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب باطل مٹ جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ حماس کے بانی شیخ احمد یاسین نے کہا تھا کہ 2027ء روئے زمین سے ختم ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ امت متحد ہو کر فلسطینیوں کے حق میں عملی اقدامات کرے۔