حکومت نے کورونا ویکسین کا اہم ہدف حاصل کر لیا، اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 10 کروڑ افراد کو کورونا کی پہلی ڈوز کا ہدف حاصل کر لیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ویکسینیشن مہم میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کیا تاہم ہمیں ویکسین لگانے کی رفتار میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

ویکسین سے متعلق انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ لوگوں نے کم از کم ایک خوراک حاصل کر لی جبکہ ساڑھے 7 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں لیکن کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور ہمیں ویکسی نیشن کی رفتار کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔