اسلام آباد(صباح نیوز)نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے چک شہزاد میں وبائی امراض کے ہسپتال کو دوسال سے فنکشنل نہ ہونے پر نوٹس اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چک شہزاد میں وبائی امراض کا ہسپتال 250 بیڈ پر مشتمل ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت ڈاکٹر سلمان کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی جلد ہی سفارشات مرتب کر کے پیش کرے۔
وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ندیم جان نے چک شہزاد میں وبائی امراض ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصدِ ہسپتال میں موجود سہولیات اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے موقع پر ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ چک شہزاد میں وبائی امراض کا ہسپتال 250 بیڈ پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال کو مکمل فعال کرنے کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی ہے۔ ڈاکٹر سلمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت کمیٹی کی سربراہی کریں گے ۔ کمیٹی ہسپتال کو مکمل طور فعال بنانے کیلئے مربوط حکمت تشکیل دے گی ۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹی جلد ہی سفارشات مرتب کر کے پیش کرے ۔بعد ازاں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ریجنل بلڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ ریجنل بلڈ سنٹر میں چالیس سے زائد سٹاف غیر حاضر تھا ۔
وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے موجودہ صورت میں پر نوٹس اور سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے چالیس سے زائد غیر حاضر سٹاف کو وضاحتی لیٹر ایشو کرنے کی ہدایت کرتیہوئے کہاکہ ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ محفوظ خون کے انتقال کا اتنا بڑا سنٹر غیر فعال کیوں پڑا ہے۔ فوری ریجنل بلڈ سنٹر کے نان فنکشنل پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہاہوں۔ وبائی امراض کے ہسپتال اور ریجنل بلڈ سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی بلا تاخیر ادا کی جائیں۔
صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحاتی ایجنڈا پر عملدر آمد جاری ہے ۔ افسران سفارشوں کی بجائے کام پر دھیان دیں ۔فرایض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ وزارت صحت خالصتا حقوق العباد کی وزارتِ ہے ۔ بندوں کے حقوق کی ادائیگی کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ صحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔۔