نواز شریف کے استقبال کیلئے سندھ ،بلوچستان سے قافلے پہنچنا شروع


سرگودھا (صباح نیوز)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے سندھ بلوچستان سے قافلے پہنچنا شروع ہوگئے۔

خصوصی ٹرینیں جن پر نواز شریف کی بڑی بڑی تصویروں والے پوسٹر لگے تھے لیگیوں کو لیکر ریلوے سٹیشن پہنچیں جہاں پر بسوں اور ویگنوں کے علاوہ پیدل مینار پاکستان پہنچ گئے جبکہ سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے قافلے روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں تاکہ جلسہ گاہ میں نمایاں جگہ حاصل کی جاسکے،

ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے لیگی لیڈروں نے اپنے اپنے نام کے بڑے بڑے پوسٹر اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور ان کے حامی نواز شریف کیساتھ ساتھ اپنے لیڈروں کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔