صادق آباد، مکان کا تنازع، بااثر افراد نے نوجوان کو زندہ جلا دیا


صادق آباد (صباح نیوز) صادق آباد کے نواحی علاقے میں مکان کے تنازع پر بااثر افراد نے نوجوان کو زندہ جلا دیا۔

ورثاء نے کہا کہ چاہ پارو کے علاقے میں ملزمان مکان توڑ رہے تھے کہ 17سالہ آصف ملزمان کو مکان توڑنے سے منع کر رہا تھا۔

ورثاء کے مطابق ملزمان نے آصف پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی جس کے نتیجے میں 17سالہ آصف نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

واقعہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔