فیصل آباد ، آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی


فیصل آباد(صباح نیوز)فیصل آباد میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 228رب کے قریب واقع آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں مزدور کام کاج میں مصروف تھے کہ اسی دوران چنگاری بھڑکنے کی وجہ سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آتش بازی کے سامان سے زور دار دھماکے شروع ہو گئے۔

آگ میں جھلسنے کی وجہ سے شبیر نامی شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد بری طرح سے جھلس گئے جنہیں تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔