صدر مملکت کا اے ایس آئی نوید اقبال کے بھائی کو فون،تعزیت کا اظہار


اسلام آباد(صباح نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے مری حادثے میں جاں بحق ہونے والے  اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال کے بھائی سے اظہارِ تعزیت کیا ہے ۔

صدر عارف علوی نے نوید اقبال کے بھائی سے اظہارِ تعزیت کیلئے انہیں فون کیا۔صدر مملکت نے  ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہونے پر گہرے صدمے اور رنج و غم کا اظہار کیا ۔ صدر نے کہا کہ نوید اقبال،انکے خاندان سمیت معصوم بچوں کے حادثے میں جاں بحق ہونے کا سن کر شدید صدمہ پہنچا،

صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں متاثرین اور انکے لواحقین کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، صدر نے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی ۔