اسلام آباد(صباح نیوز)فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کمبوڈین ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔
کمبوڈین فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ2026کوالیفائر کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ، ٹیم براستہ بنکاک، اسلام آباد پہنچی۔کمبوڈین فٹبال ٹیم پاکستان کیخلاف ہوم لیگ میچ میں مدمقابل ہوگی دونوں ٹیموں کے مابین ہوم لیگ 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔