مری کی تمام بڑی شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کلیئر کر دیا گیا، شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ مری کی تمام  بڑی شاہراہوں کو ٹریفک  کیلئے کلیئر کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میںانہوں نے کہا کہ  مری کی تمام مین شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا، راولپنڈی پولیس، ضلعی انتظامیہ،پاک فوج کے جوان اور ہمارے مقامی لوگ رات بھر متحرک رہے۔راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے والے راستوں پر پولیس موجود ہے، راستے بند رہیں گے۔