فرانس اور سپین نے فلسطینیوں کیلئے امداد روکنے کی مخالفت کردی 


 پیرس(صباح نیوز)فرانس اور سپین نے فلسطینیوں کے لئے امداد روکنے کی مخالفت کر دی۔

فرانس کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ فرانس اسرائیل میں پر تشدد کارروائیوں کے ردِ عمل میں فلسطینیوں کو براہِ راست فائدہ پہنچانے والی امداد کی معطلی کے حق میں نہیں ۔

فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یورپی کمیشن کو فرانس کی مخالفت سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب سپین کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارا موقف واضح ہے، فلسطین کے لئے امداد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔