سری نگر: جنوبی کشمیر کی این آئی اے عدالت نے دو کشمیری حریت پسند نوجوانوں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے بلال احمد بٹ، عابد رمضان شیخ نوجوانوں پر الزام ہے کہ وہ بھارتی سالمیت کے خلاف سرگرم ہیں۔ پولیس اسٹیشن زینہ پورہ،پولیس اسٹیشن شوپیاں اورپولیس اسٹیشن شوپیاں میں ان نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج ہیں جنوبی کشمیر کی ایک عدالت نے بلال احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن چیک چھولان اور عابد رمضان شیخ ولد رمضان شیخ ساکن چھوٹی پورہ شوپیاں کو سی آر پی سی کی سیکشن 82کے تحت اشتہاری قرار دیا ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق عدالت نے بلال احمد بٹ، عابد رمضان شیخ کو عدالت یا تفتیشی ایجنسی یا پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا ہے ورنہ ان کے خلاف سیکشن 83سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔
Load/Hide Comments