پی ڈی ایم کی کھوکھلی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے،عثمان بزدار


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی کھوکھلی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناکام جلسوں کے بعد پی ڈی ایم کی کھوکھلی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے، یہ عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں،ان میں عمل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔مسترد شدہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پی ڈی ایم کی قیادت کے چہروں سے مایوسی عیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے عناصر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں جو کبھی رکے گا نہیں۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے۔