کوہلو میں لیویز کی کارروائی،دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد


کوہلو(صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

لیویز حکام کے مطابق لیویز کیو آر ایف فورس نے کوہلو کی تحصیل کاہان میں کارروائی کی، یہ کارروائی11گھنٹوں تک جاری رہی جس میں40سے زائد لیویز افسران واہلکاروں نے شرکت کی۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے 3 اینٹی ٹینک مائنز، 8 اے پی ایمز، 2 اے پی ایم ، 4 آر پی جی 7، 4 بی ایم 12 میزائل، 5ہینڈ گرنیڈ اور ایک کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جب کہ اس دوران 7۔12 گن بھی برآمد ہوئی۔