حافظ قرآن طلبا و طالبات کو اضافی 20 نمبر نہ دینے کا فیصلہ


 اسلام آباد(صباح نیوز)حافظ قرآن کو ایف ایس سی میں اضافی 20 نمبر اب نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ حافظ قرآن طلبا و طالبات کو اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے، جنہیں پہلے اضافی 20 نمبر دئیے جاتے تھے۔

واضح رہے کہ نئی پالیسی پرعمل درآمد رواں سال داخلوں پر ہوگا، حافظ قرآن کو 20 نمبر ایف ایس سی کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے۔ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایک ایک نمبر اہم تصور کیا جاتا ہے لہذا حافظ قران طلبہ کے لیے ان مارکس کی غیرمعمولی اہمیت ہے۔ حافظ قرآن طلبہ کے لیے اضافی نمبروں کے معاملات کئی مرتبہ عدالتوں میں بھی زیر بحث آچکے ہیں۔