جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کیس میں پولیس کی اخراج رپورٹ مسترد

لاہور (صباح نیوز)انسداددہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کیس میں پولیس کی اخراج رپورٹ مسترد کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کے مقدمے کے کیس پر سماعت ہوئی۔جج عبہر گل خان نے کیس پرسماعت کی، اور جاوید لطیف، مریم اورنگزیب سمیت تمام ملزمان کو 11 بجے تک پیش ہونے کا حکم دے دیا، تاہم ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔پولیس نے مقدمہ کی اخراج رپورٹ تیار کرکے عدالت میں پیش کی، تاہم عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کردیا۔انسداددہشت گردی عدالت کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔