اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد انٹرنیشنل  ائیرپورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ اے این ایف حکام نے بتایا کہ سوات کا رہائشی تازہ خان نامی مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 9753 سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جارہا تھا، مسافر کی تلاشی لی گئی تو اس کے سوٹ کیس سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم سے برآمد ہونے والی  ایک کلو ہیروئن  کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔

ملزم کو حراست میں لے کر اے این ایف تھانہ منتقل کردیا گیا   اور مزید تفتیش جاری ہے۔