کالا دیو ہری پور مشہور قتل کیس،جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد رفیق کوسزائے موت سنا دی گئی،مجرم کمرہ عدالت سے گرفتار

سماہنی (صباح نیوز) ایڈیشنل ضلعی فوجداری کے  جج وقاص افسر،  ایڈیشنل ضلع قاضی کرامت حسین نظامی پر مشتمل عدالت نے کالا دیو ہری پور کے مشہور قتل   میں دفعہ APC 302Aجرم ثابت ہونے پر مجرم محمد رفیق ولد فیروز دین قوم گجر ساکن کالا دیو ہری پور تحصیل سماہنی کو قصاص سزائے موت سنا دی تفصیلات  کے مطابق مذکورہ قتل کیس و دیگر جرائم میں ملوث  ملزمان کوجرمانے اور قید کی سزا سنائی گئی  مجرم محمد رفیق نے 2016 میں مقتول عبدالمجید ولد دل محمد قوم گجر ساکن ہل پٹھی ہری پور کو گھاس کٹائی کے دوران بارہ بور رائفل کے فائر کر کے قتل کر دیا تھ.

ا  تھانہ پولیس سماہنی  چوکی نے چالان مکمل  کرتے ہوئے دائر عدالت کیا تھا عدالت نے  جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنا یا اس موقع پر مجرم محمد رفیق کو  کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقدمہ میں دیگر ملزمان محمد حنیف ،محمد حفیظ ،محمد معروف، لیاقت علی اور وزیر علی ساکنان کالا دیو ہری پور کو بری کر دیا گیا گیا ،

مقدمہ میں ملزمان  کی جانب سے عکاس ندیم ایڈووکیٹ، چودھری محمد لطیف ایڈووکیٹ ،مسغیث کی جانب سے چودھری وحید اکرم ایڈووکیٹ اور راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی استغاثہ کی جانب سے پی ڈی ایس پی راجہ اشفاق احمد خان نے  کیس کی موثر  پیروی کی عدالتی فیصلے پر عوامی سماجی حلقوں  نے فیصلہ پر اطمینان کا اظہار کیا ھے