24ستمبر گورنرہاؤس کوئٹہ کے سامنے بھی عوامی احتجاجی دھرنا ہوگا ،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے عوامی مسائل بجلی ،گیس بلوں ،ادویات ،پٹرول ودیگر خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی ہے 24ستمبر گورنرہائوس کوئٹہ کے سامنے بھی عوامی احتجاجی دھرنا ہوگا سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے پریشان حال عوام کے بچوں کیلئے علاج وتعلیم کی سہولت ہے نہ راشن ودیگر ضروریات کیلئے رقم ،بجلی بلزآمدنی سے دوگنا آرہے ہیں اوپر سرمایہ داروں کارخانوں کے مالکان اور بڑے چوروں کے بجائے بجلی بل جمع کرنے پر گرفتاریاں،میٹرزلی جانے کے ڈرامے بھی حکمرانوں نے شروع کیے ہیں حکمران طبقہ دیہاڑی دارطبقہ ،مساکین اور غرباء کو تنگ کرنے کے بجائے مفت خوروں ،مراعات یافتہ پاکستان کے قومی خزانے کو کھانے والوں پرمفت پڑول ،مفت بجلی ،مفت علاج ،مفت تعلیم ،مفت گھر بند کرکے پریشان حال خودسوزی وخودکشی پر مجبورعوام کو ریلیف دیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 24ستمبر کا دھرنا تاریخی اور عوامی مسائل کے حل کی راہ ہموار کرنے ،بجلی گیس بلوں ،پٹرول ادویات قیمتوں میں کمی کی جدوجہد تیز کریگا ملک بھر میں پریشان عوام کیلئے صرف جماعت اسلامی نکلی ہیں دہائیوں سے حکومت کے نام پر لوٹ مار کرنے والے الیکشن کے دنوں میں پھر عوام کے سامنے آکر ووٹ مانگیں گے ۔عوام الناس تاجر برادری نوجوان اور علمائے کرام 24ستمبر گورنرہائوس کوئٹہ دھرنے میں شرکت کے سراج الحق کی قیادت پر اعتماد کرکے لٹیروں عوام کو بار باردھوکہ دینے والوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کردیں ۔حکمران عوام سے مخلص نہیں لوٹ مار مہنگائی بدعنوانی کے سبب مقتدر قوتیں لٹیرے سیاستدا ن اور اشرافیہ ہے خاندان کے خاندان سیاست وپارٹیوں کے قابض ہونے کی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہورہاہے اور اشرافیہ ،پارٹی کے نام پر پراپرٹی والے قومی دولت سے مالامال ہورہے ہیں  اشرافیہ ،مسائل پر قابض ٹولہ خوددیانتداری، ایمانداری ،سادگی وقناعت کا مثال بن جائے احتساب کیلئے اپنے آپ کو پیش کریں اور ایمانداری سے قومی دولت قوم کے حوالے کریں تومسائل حل ہوں گے ۔ وی آئی پیز،ججز،جرنیلز،پارلیمنٹریز پر مفت بجلی مفت گیس مفت علاج مفت گھر کی سہولیات بند کریں عوام کیلئے پاکستان دیوالیہ ہوگیا مگر مراعات یافتہ طبقات کے مراعات ومفت خوری میں کمی کے بجائے اب بھی اضافہ ہورہا ہے تیل وگیس ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی قوت خرید چھین کر کمر توڑ دیاانہی زیادتیوں مسائل ومشکلات کے خلاف جماعت اسلامی 24ستمبر گورنرہائوس کوئٹہ کے سامنے احتجاج کریگی انشاء اللہ جماعت اسلامی کی عوامی انقلابی احتجاجی جدوجہد ضروررنگ لے آئیگی مہنگائی بھاری سودی قرضوں،بدعنوانی ،نااہلی ملک کے خزانے واسٹیٹ بنک آئی ایم ایف کو دینے کی وجہ سے ہے