ثاقب بشیراسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر، ذیشان سید جنرل سیکرٹری منتخب


سلام آباد()اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ایکسپریس نیوز کے ثاقب بشیر صدر ، نیو نیوز کے ذیشان سید بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے .

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ ثاقب بشیر کو صدر،ذیشان سید کو جنرل سیکرٹری ،رضوان قاضی کو سنیئر نائب صدر ، مونا خان کو نائب صدراورحسین چوہدری کو فنانس سیکرٹری کو مبارک باددی ۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے صحافت میں کورٹ رپورٹرز کا کردار بہت اہم ہے کورٹ رپورٹرز ٹیکنیکل فیلڈ ہے وکیلوں کی طرح صحافیوں کو بھی قانون سے آگاہی رکھنی پڑتی ہے، غیر جانبدارانہ صحافت سے ہی معاشرے درست سمت لے سکتا ہے،حکومت فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے،تمام صحافیوں کو آنے والے دنوں میں حکومت کی طرف سے صحت کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ترجمان وزیراعظم و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل ،اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر فرید کیف ،نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم ،سیکریٹری انور رضا اور آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید اور سیکرٹری طار ق ورک اور رسجا کے صدر شاکر عباسی اور سیکریٹری شاہ خالد کی جانب سے بھی ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی گئی ۔

گزشتہ روز ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن الیکشن کی دو ممبران پر مشتمل الیکشن کمیٹی مطیع اللہ جان اور اعظم خان نے انتخابی نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا۔ صدر ہائی کورٹ بار زاہد راجہ ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی ،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری، وکیل عدنان حیدر رندھاوا ، عمر اعجاز گیلانی ، دانیال حسن نے انتخابی نتائج اعلان کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

مقررین نے بار او بنچ کے ساتھ کورٹ رپورٹرز کے کردار کو بھی لازم و ملزوم قرار دے دیا انتخابی نتائج کے اعلان کے مطابق سینئر جوائنٹ سیکرٹری ہم نیوز سے فرح ماہ جبیں ،جوائنٹ سیکرٹری آن لائن نیوز ایجنسی سے بشارت راجہ،پریس سیکرٹری نیوز ون سے عمر برنی منتخب ہوئے۔گورننگ باڈی ممبران میں آج نیوز سے آصف نوید،پاکستاں ابزرور سے زبیر قریشی ،ابتک نیوز سے برہان بخاری،چینل فائیو سے ضمیر حسین ضمیر ،دن نیوز سے کنول گوندل ،اے پی پی سے مدثر لانگ ،جہان پاکستان سے نجیب ملک بھی بلامقابلہ ممبر گورننگ باڈی منتخب ہوئے۔