24ستمبر کا دھرناقومی خزانے کو لوٹنے والوںکے خلاف عوامی قوت کا مظاہرہ ہوگا ،مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ24ستمبرکا دھرناقومی خزانے کو لوٹنے والوں،بجلی بلوں ،ادویات ،پٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی قوت کا مظاہرہ ہوگا سراج الحق دھرنے سے خصوصی خطاب کریں گے ۔عوام الناس نے جس طرح 2ستمبر ملک گیر منظم ہڑتال کامیاب وپرامن بنایا انشاء اللہ 24ستمبر پھر گورنرہائوس کوئٹہ کے سامنے بھر پوراحتجاجی دھرنا ہوگاغریب سفید پوش طبقہ انتہائی مشکلات وپریشانیوں میں مبتلاہیں بدترین مہنگائی ،غربت اور حکمرانوں کی لوٹ مار ،مفت خوری کی وجہ سے معاشرے میں چوری، ڈاکے، سٹریٹ کرائمزکیساتھ خودسوزی وخودکشی میں بھی اضافہ ہوا ہے ان سب کے ذمہ دار مفت خور اشرافیہ ،مقتدر قوتیں اور چور حکمران ہیں پی ڈی ایم ،پی ٹی آئی سمیت سب خاموش صرف جماعت اسلامی ان لٹیروں کے خلاف میدان عمل میں موجود ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے وفد سے ملاقات اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پٹرول ،بجلی ،ادویات گیس قیمتوں میں اضافے کے بجائے وزراء ،ججز،جرنیلزوبیوروکریسی کے مفت پٹرول کوٹہ ختم کیا جائے ایران سے قانونی طریقے سے پٹرول ودیگر اشیاء کی تجارت کرنے دیا جائے ۔ حکمرانوں نے اپنی آقاآئی ایم ایف ورلڈ بنک کے حکم پر پٹرولیم مصنوعات ،خوردنی اشیاء ،بجلی گیس وادویات کی قیمتوں میں بدترین اضافہ کرکے غریب سفید پوش عوام کو پریشان نان شبینہ کے محتاج بنا دیا ہے غریب سفید پوش طبقات کی پریشانی کاحکمرانوں کو احساس تک نہیں ۔اب بھی سب لوٹ مار میں مصروف ہیں ۔لٹیروں سے ڈالر کروڑوں نقدی برآمد کی جارہی ہے ڈالر کی قیمت میں کمی آرہی ہے لیکن مہنگائی کم ہورہی ہے نہ بجلی ادویات ،گیس کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے یہ مافیازآپس میں ملے ہوئے ہیں ڈالر قیمتوں میں اضافہ ہو یاکمی یہ سب ان مافیازکو فائدہ پہنچانے کیلئے ہیں۔چیف جسٹس اگر انقلابی اقدامات وفیصلے کرنا چاہتے ہیں تو ججز وجرنیلزاور حکومت آرمڈفورسزکے تمام آفیسرز،جوڈیشری کے تمام جسٹس ،ججز،پولیس اورسول بیوروکریسی کے آفیسرز،صدر،وزیر اعظم ،وزرائے اعلیٰ ،وزراء کے قافلوں ،مشیروں ،لاڈلوں کی مفت گاڑیاں ،مفت گارڈز،مفت بجلی ،مفت گیس ،مفت پٹرول ،مفت نوکر چاکرسمیت قومی خزانے سے ہرمفت  سہولت ومراعات ختم کر دیں ۔سی پیک کے ثمرات سے آج بھی اہل بلوچستان محروم ہیں ۔بدقسمتی اور بدعنوانی کی وجہ سے ہر میگاپراجیکٹ کرپشن وکمیشن کی نظ نذر ہوجاتاہے