اسلام آباد(صباح نیوز)نگران وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینیکا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیر خزانہ نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہیہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ملاقات میں اہم دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔۔۔