پٹرولیم مصنوعات ،بجلی گیس بلوں اورادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے. مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات ،بجلی گیس بلوں اورادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے نگران حکومت نے بھی آئی ایم ایف ،اشرافیہ کی غلامی اور قوم کی تباہی کا راستہ اپنا لیا قوم بروقت کھڑی نہ ہوئی تو مزید تباہی وبربادی آئیگی جماعت اسلامی 24ستمبر ہڑتال بیداری کی ابتداء ہے ۔مہنگائی میں جتنا قصوراشرافیہ ومقتدرقوتوں کاہے اتنا ہی پی ڈی ایم جماعتوں اور پی ٹی آئی کاہے جب اقتدارمیں ہوتے ہیں تو سب ٹھیک جیسے ہی اقتدارسے دور ہوجاتے ہیں تو انہیں عوام کو دھوکہ دینے کیلئے مظاہرے واحتجاج یادآجاتے ہیں ۔ پٹرول بجلی ودیگر چیزوں اورمہنگائی میں اضافہ کے بجائے پروٹوکول ، شاہ خرچیاں ،مفت خوری ،بدعنوانی میں کمی کی جائے بدقسمتی سے ڈالر کی قیمت میں کمی ،لٹیروں سے کروڑوں برآمد ہونے کے باوجود پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے 24ستمبر احتجاجی دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے جماعت اسلامی کے برادر تنظیموں کے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرزاہدا ختر بلوچ، اسلامی جمعیت طلباء  کے ڈاکٹرنوید نادرمگسی،جے آئی یوتھ کے نقیب اللہ اخوانی ،جمعیت طلباء عربیہ نصیب اللہ شاہوانی ،نیشنل لیبر فیڈریشن ،پریم یونین کے ارشد یوسفزئی سمیت انجینئر عادل سلیمان خیل دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں 24ستمبر احتجاجی دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ،تقسیم کارمشاورت ہوئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے دھرنے کو کامیاب بنانے کیلئے تاجر ، دکاندار،شہریوں اور عوام الناس سمیت دینی وعصری اداروں کے طلباء برادری ،نوجوان ،علمائے کرام ،مزدو رمحنت کشوں کو دعوت دی جائیگی احتجاجی دھرنا تاریخی اورکامیاب ہوگا موجودہ حکومت بھی سابقہ نااہل ناکام آئی ایم ایف غلام حکومتوں کی نقش قدم کر چل کر حکومتی سطح پر شاہ خرچیاں ،مفت خوری ،بدعنوانی ختم کرنے کے بجائے غریبوں پربوجھ ڈالنے ،ان کی مشکلات ومسائل میں اضافہ کرنے کیلئے ملک دشمنوں کی ایماء پر قیمتوں میں روزبروزاضافہ کر رہے ہیں جماعت اسلامی ان ظالموں کے خلاف میدان عمل میں ہے ۔نگران حکومت کے دوران پٹرول ڈیزل ،بجلی ،گیس ادویات میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لیا جائے عوام الناس جماعت اسلامی کی قیادت میں ان لٹیروں کی عوام دشمن اقدامات کے خلاف اُٹھ کھڑے ہواگر عوام الناس بیدارمنظم نہیں ہوئے تو لوٹ مار ،بدعنوانی ،قیمتوں میں اضافہ جاری رہے گا24ستمبر احتجاجی دھرنا قیمتوں مہنگائی میں اضافہ رکھنے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہے ۔مہنگائی میں اضافہ کرنے میں پی ڈی ایم ،پی ٹی آئی ،اسٹبلشمنٹ اور لٹیرے سب برادر کے شریک ہیں صر ف جماعت اسلامی نے گزشتہ کئی عشروں سے حقیقی واحد اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی عوام کو پریشانیوں ومشکلات سے نجات دلائیگی