وزیراعظم کی وفا قی وزیر مواصلات اوراین ایچ اے کو مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے شفافیت پراور ڈیجیٹائزیشن پر وفا قی وزیر مواصلات اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے ) کو مبارکباد دی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں عمران خان نے کہا کہ شفافیت اورڈیجیٹائزیشن سے قوم کا پیسہ بچانے پر میں وزیرِ مواصلات اور این ایچ اے کومبارکباد پیش کرتاہوں،4 رویہ سڑک کی لاگت میں ن لیگ کے مقابلے میں 138%کمی،آمدن میں 125%اضافہ جبکہ 5.18ارب روپے مالیت کی اراضی تجاوزات سے پاک کی گئی اور یہ کارنامے عالمی سطح پر مہنگائی اورنرخوں میں اضافے کے باوجودسرانجام دیئے گئے۔