وزیراعظم عمران خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل نے ملاقات کی،ملاقات میں نبی کریمۖ کی قائم کردہ ریاست مدینہ کی بنیادی اقدار اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شاندار تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم صرف حضوراکرمۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ترقی کرسکتے ہیں۔مولانا طارق جمیل نے ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینے کے لیے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا۔