نگران وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد

اسلام آباد (صباح نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔اس حوالے سے ٹوئٹرپر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نگران  وزیراعظم نے اسے اپنی حکومت پر اعتماد قراردیا۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا غیر معمولی تعاون ہماری حکومت پر آپ کے اعتماد کا اظہار ہے۔