کولمبو(صباح نیوز)ایشیا کپ سپر فور کے آخری میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو چھ رنز سے شکست دیدی۔ کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کافیصلہ کیا۔ بنگلادیش کے 266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم 259 رنز بناسکی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کافیصلہ کیا ۔بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، شکیب الحسن 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔
سپر فور مرحلے کے آج ہونے والے مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ویرات کوہلی اور جسپریت بھمرا جیسے اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔بھارت کے خلاف بنگلادیش کا آغاز اچھا نہ تھا، 28 کے مجموعی اسکور پر 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے تھے، اوپننگ بیٹسمین لٹن داس صفر پر شردل ٹھاکر کا شکار ہوئے اس کے بعد تنزید حسن 13 جبکہ انعام الحق بھی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد مہدی حسن میراز بھی 13 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، ایسے میں کپتان شکیب الحسن اور توحید کے درمیان 101 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر شکیب 80 رنز بناکر آٹ ہوئے جبکہ توحید نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔اختتامی اوورز میں ناصم احمد نے44 اور مہیدی حسن نے 29 رنز بنائے،
اس کے علاوہ تنظیم حسن نے بھی 14 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 265 رنز تک پہنچایا۔بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر نے 3 اور محمد شامی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکشر پٹیل، جڈیجا نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فلڈ لائٹس میں بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔خیال رہے کہ بھارت اور سری لنکا نے پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔