کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عوام الناس کو حکمرانوں کے خلاف اُٹھنا ہوگا خاموشی وبرداشت کی وجہ سے حکمران قیمتوں میں اضافے سے نہیں رکھتے خریداری وبرداشت کے حوالے سے عوام کی ہمت جواب دے گیا ہے بدترین مہنگائی،غربت وبے روزگاری کی وجہ پی ڈی ایم وپی ٹی آئی سمیت اشرافیہ اور مقتدر قوتوں کی لوٹ مار ہیں24ستمبر دھرنا شہریوں ،علمائے کرام ،وکلاء ،تاجر سمیت سب کا احتجاجی دھرنا ہوگا امیر جماعت اسلامی سراج الحق24ستمبر احتجاجی دھرنے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔الحمداللہ ہر سطح پر ذمہ داران کی نگرانی میں دھرنے کی تیاریاں جار ی ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میڈیا دھرنا تیاریوں میں تعاون کریں سوشل میڈیا سے وابستہ نوجوان کوئٹہ احتجاجی دھرنے کی تیاریاں میں خصوصی دلچسپی لیکر وقت وصلاحیتو ں سے کام کریں ۔سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ افراد تک دعوت پہنچادیں۔آج حکومتی ومقتدرقوتوں کی نااہلی بدعنوانی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں غریب کے گھر کا چولہ بج گیا ہے غریب علاج تعلیم وبہتر کھانے سے محروم ہیں بدقسمتی سے حکمرانوں مقتدرقوتوں واشرافیہ کو اس کی کوئی فکر نہیں ۔وہی پرانی رٹ قیمتوںمیں اضافہ کی پالیسی پر گامزن ہے چوروں لٹیروں مفت خوروں سے قومی دولت برآمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں جماعت اسلامی ان لٹیروں کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہے انشاء اللہ عوامی قوت وتائید سے مسائل ،لٹیروں کی لوٹ مار کو اجاگر،عوام کو دھوکہ دینے والوں کی سازشوں سے قوم کو آگاہ کرکے دیانت دار قیادت دیں گے جماعت اسلامی قوم کی امیدوں کا مرکزومحورہے انشاء اللہ جماعت اسلامی قوم کو مسائل کے گرداب ودلد ل سے نکالیگی ۔ملک آئی ایم ایف کے حوالے کرنے ،لوٹ مار ،مہنگائی ،بدعنوان ،مفت خوروں کے خلاف جماعت اسلامی اب خاموش نہیں بیٹھے کی ۔ بجلی کے بھاری بلوں ،پٹرول کی قیمتوں میں روزبروزاضافہ ،بدترین مہنگائی سب کا بنیادی مسئلہ اورپریشانی ہے ۔ بجلی ،پٹرول،گیس ،ادویات ،خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے آئی ایم ایف کی غلامی برقراررکھتے ہوئے اپنی حکومت ووزارتیں بچانے کیلئے کیے۔اب نگران حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اسی ناکام ناہل بدعنوان حکمرانوں کی پالیسی پر گامزن ہے ۔مہنگائی کی وجہ بدعنوانی اور بیوروکریسی ،حکمرانوں ،جرنیل وججزکو گیس بجلی سمیت دیگر بھاری بھر ماراعات کی وجہ سے ہیں حکمران ہر بار عوام سے ہی قربانی مانگتے ہیں جبکہ خود کسی طرح قربانی دینے کیلئے تیار نہیں بلکہ اُلٹامراعات تنخواہیں میں اضافہ کر رہے ہیں