مستونگ (صباح نیوز)مستونگ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ۔مقدمے میں ایکسپلوز ایکٹ، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی کی دیگر دفعات شامل کی گئیں۔
مقدمہ ایس ایچ اوسٹی تھانہ مستونگ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ سڑک کنارے دھماکے میں ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللہ زخمی ہوگئے تھے۔