ترجمان پاک فوج نے بھی قیاس آرائیوں کو رد کر دیا، فواد چودھری


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے بھی آج قیاس آرائیوں کو رد کر دیا ہے،سیاست کا یہ سلسلہ زرداری اور نواز شریف کے بغیر ہی آگے چلنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ افواہوں کا رواج بن گیا ہے، جب کوئی سیاستدان اپنے پائوں پر کھڑا ہو کر سیاست نہیں کر سکتا تو پھر افواہوں کا سہارا ہی لینا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،ان کا نہ تو مستقبل ہے اور نہ ہی حال ہے۔