کلرکہار،ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق ،6زخمی


کلرکہار (صباح نیوز) کلرکہار کے قریب موٹروے پر  ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار کار آگے جانے والے مزدا لوڈر سے ٹکرا گئی، زخمیوں میں2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ فیملی لاہور سے پشاور جا رہی تھی۔

جاں بحق اور زخمی ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کر دیئے گئے جبکہ تشویشنا ک حالت میں مبتلا 2 افراد کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔