ایتھنز (صباح نیوز) رومانیا اور لکسمبرگ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 115 ایکسٹرا رنز کا بدترین ریکارڈ بن گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ٹیموں نے 105 وائیڈ بال کے ساتھ مجموعی طور پر 115 ایکسٹرا رنز دیکر ایک بدترین ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ بدترین ریکارڈ یونان میں رومانیا اور لگسمبرگ کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران قائم ہوا۔رومانیا ویمن ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاکہ مخالف ٹیم کے بیٹرز پر دبائو بڑھایا جا سکے لیکن بولرز رومانیا کی بولرز اپنی لائن لینتھ پر قابو نہ رکھ پائیں اور بے تحاشا ایکسٹرارنز دیئے۔
اسی طرح جب رومانیا کی ٹیم کی بیٹنگ کا نمبر آیا تو لگسمبرگ کی خواتین بولرز نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی اور جب 106 ویں وائیڈ بال پھینکی گئی تو ایکسٹرا رنز کا سابقہ بدترین ریکارڈ ٹوٹ گیا۔اس سے قبل کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ ایکسٹرا رنز کا بدترین ریکارڈ 114 رنز تھا جو 4 سال قبل میکسیکو اور کوسٹا ریکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قائم ہوا تھا۔