خیبر پختونخوا ، عمر قید اور پھانسی کے 12 قیدیوں نے میٹرک کاامتحان پاس کر لیا


 پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا میں عمر قید اور پھانسی کے 12 قیدیوں نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا ۔خیبرپختونخوا کی مختلف جیلوں میں عمر قید اور پھانسی کی سزا پانے والے 12قیدیوں نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا جب کہ سنگین جرائم کے 60 قیدیوں نے بھی نویں اور دسویں کے امتحان پاس کر لئے ۔

سینٹرل جیل پشاور کے جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید مجموعی طور پر 400 ملزمان نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں حصہ لیاجن میں سے میٹرک کے امتحانات میں پاس ہونے والوں کی تعداد 72 ہے، اور کئی قیدی میٹرک امتحان میں فیل ہوگئے  ۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ کامیاب قیدیوں کی سزا میں ایک سال رعایت دی جائے گی جبکہ نہم و دہم میں پاس طلبا کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا، اور ان قیدیوں کو ڈی ایم سی کی فراہمی آئندہ ہفتے کردی جائے گی۔