آئن لائن تعلیم وتربیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،صدرمملکت


اسلام آباد (صباح نیوز)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ آئن لائن تعلیم اورتربیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے ورچوئل یونیورسٹی کے متعلق بریفنگ دی ،

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورچوئل یونیورسٹی نے سال 2021 میں 55 ہزار سے زائد طلبا کو داخلے دیئے، یونیورسٹی مقامی ڈگری کالجز/جامعات میں کمپیوٹر لیبز قائم کر رہی ہے۔صدر مملکت نے ملک میں ای لرننگ کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا،صدر مملکت کی یونیورسٹی انتظامیہ کو عالمی معیار کے مطابق کورسز ترتیب دینے کی ہدایت کی اور کہاکہ ملک کے دور دراز علاقوں خاص طور پر بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سہولت کیلئے ورچوئل یونیورسٹی اپنی موجودگی بڑھائے، ورچوئل یونیورسٹی کے دائرہ کار میں اضافے سے دور دراز علاقوں کے لوگ کورسز اور ای لرننگ پروگراموں سے مستفید ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ ضروریات پوری کرنے کیلئے مختلف شعبوں میں آن لائن تعلیم اور تربیت فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔