معیشت پر ناکام تجربے بند ہونے چاہئیں،شیری رحمان


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر ،سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ معیشت پر ناکام تجربے اب بند ہونے چاہئیں ۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ناکامی کا ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کا تجارتی خسارہ 24.79 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ایکسپورٹس میں 14کروڑ 20لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔ امپورٹس 63 فیصد بڑھ کر 39.91 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، آگے روپے کی قدر میں مزید کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صرف 6 ماہ میں ملک کے تجارتی خسارے میں 100فیصد اضافہ قابل تشویش ہے۔ گندم اور چینی ایکسپورٹ کر کے امپورٹ کی گئی، اس پر احتساب کے ادراے بھی خاموش رہے۔ایک طرف تجارتی خسارے میں اضافہ ہو رہا دوسری طرف حکومت ایکسپورٹس بڑھنے کا دعوہ کر رہی ہے۔ معیشت پر ناکام تجربے اب بند ہونے چاہئیں۔