سرحدی باڑ پر افغان طالبان کا موقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے،شاہ محمود


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سرحدی باڑ پر افغان طالبان کا موقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سرحدی باڑ پر افغان طالبان کاموقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے، افغانستان کیلئے جوہم کر سکتے تھے کررہے ہیں،افغانستان میں ہم امن اور بہتری چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں خون کی ہولی کھیلنے پرہمارے بھارت کیساتھ کوئی تعلق تو نہیں ہے،مودی کو اگر پاکستان میں آنے سے دقت ہے تونہ آئیں ویڈیو لنک سے اجلاس میں شرکت کرلیں، بھارت پاکستان کو نیچادکھانے کیلئے ہٹ دھرمی پر اتراہواہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سارک فورم کو آگے لیکرچلناچاہتاہے،بھارت نے اس فورم پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہاہے  جبکہ پاکستان سارک کی میزبانی کیلئے مکمل تیارہے۔