اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ تنظیمیں لڑ پڑیں،لاتوں،مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،متعدد طلبہ زخمی ہوگئے،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے کہا کہ طلبہ تنظیموں کا ریلی نکالنے پر جھگڑا ہوا جس پر طلبہ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اورطلبہ کومنتشرکرنا شروع کردیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق صورتحال کو قابو میں لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔