سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آئی سی سی میچ ریفری نوشاد علی انتقال کر گئے


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری نوشاد علی اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

نوشاد علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ۔خیال رہے کہ نوشاد علی نے پی سی بی کے سلیکٹر، ٹیم منیجراور دیگر کئی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔

نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، وہ سابق آئی سی سی امپائر بھی رہے ہیں۔