کولمبو(صباح نیوز)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں پہلے مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کولمبو میں سپر فور مرحلے کے میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 10 ڈالر ہوگی۔کولمبو میں میچز کا زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 400 ڈالر، کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کے میچ کی کم سے کم قیمت 5 ڈالر مقرر کی گئی ۔
کینڈی میں گرینڈ سٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 50 ڈالر ہوگی۔ ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں دوسرے مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگی۔ان میچز میں دو ستمبر کو ہونے والا پاکستان اور بھارت کا میچ بھی شامل ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر 2 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔