جنوبی پنجاب میں سیاحت کو فروغ دیں گے ، حسان خاور


لاہور(صباح نیوز)پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں بھی سیاحت کو فروغ دیں گے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ہم سیاحت کے شعبے کو صحیح طرح سے فروغ نہیں دے سکے، ہمیں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سیاحت سے متعلق وزیراعظم کا وژن آگے لیکر جا رہے ہیں،سیاحتی مقامات پر زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،جنوبی پنجاب میں بھی سیاحت کو فروغ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ سیاحتی مقامات کیلئے خصوصی بسیں چلا رہا ہے، ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے بھی مختلف منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔حسان خاور نے کہا کہ ملک میں صوفی ٹورازم بھی شروع کر رہے ہیں،عوام کو صوفیائے کرام کے مزارات پر لے جانے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے ایگری ٹورازم بھی شروع کیا جائے گا۔