مظفرآباد(صباح نیوز) آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی اس سال ڈاکٹر آف فارمیسی اوربی ایس نرسنگ کے کورسز میں داخلے نہیں کرے گی ۔
یونیورسٹی آف آزاد جموں اینڈ کشمیر مظفر آباد کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق یو نیورسٹی کی جانب سے دیئے گئے ایڈمیشن نوٹس/ داخلہ اشتہار برائے سال 2023 میں دیئے گئے پروگرام ‘ ڈاکٹر آف فارمیسی D-Pharm” اور ” بی ایس نرسنگ BS Nursing” کو بعض ٹیکنیکل / قانونی وجوہات کی بنا پر فوری طور پر واپس (Withdraw) کرتے ہوئے طلبا / امیدواران داخلہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ Pharm D’ اور ‘BS Nursing’ کے علاوہ دیگر پروگرام کا انتخاب کریں۔