ایوانِ صدر عوام کیلئے کھولا گیا


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایوانِ صدر کو عوام کے لیے کھولا گیا ۔

ایوانِ صدر دوپہر 1 بجے سے 4 بجے شام تک کھلارہا، جہاں تمام آنے والے شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ۔

ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ چیک کرنے کے بعد شہریوں کو ایوانِ صدر میں داخل ہونے دیا گیا۔

ایوانِ صدر کے جنوبی گیٹ سے شہریوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ۔ایوانِ صدر میں آنے والے عوام کو موبائل فون اور کیمرے لانے کی اجازت نہیں دی گئی۔