ریکارڈ ٹیکس وصولیاں بہترین معاشی سرگرمیوں کی عکاس ہیں ،فرخ حبیب


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ رواں مالی سال میں ریکارڈ ٹیکس وصولیاں بہترین معاشی سرگرمیوں کی عکاس ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ  رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں  ایف بی آرکی جانب سے 32%اضافہ کیساتھ 2920ارب کی ریکارڈ ٹیکس وصولیاں بہترین معاشی سرگرمیوں کی عکاسی کررہی ہے

انہوں نے کہا کہیہ 2633ارب کے ٹیکس ہدف سے بھی 287ارب زیادہ ہےگذشتہ سال اسی مدت میں2204ارب کاٹیکس اکٹھا ہوا تھا۔ صرف دسمبر کے مہینے میں600ارب کا ٹیکس اکٹھا کیاگیا۔