پی سی بی کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ انتقال کر گئے


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ انتقال کر گئے۔اس حوالے سے ان کے داماد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اعجاز بٹ کی عمر 85 سال تھی۔داماد عارف سعید کے مطابق اعجاز بٹ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں افسوسناک خبر کی تصدیق کی ۔پی سی بی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر  اعجاز بٹ کے انتقال پر افسوس ہوا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں مرحوم کے دوستوں اور خاندان سے دلی افسوس کا اظہار کیا