اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ باجوڑ میں جمعیت علما اسلام ف کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ قابلِ مذمت اور انتہائی افسوس ناک ہے۔
ایک ٹویٹ میں نواز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دل شدید رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ تمام لواحقین کو صبرِجمیل اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ اس سانحہ پر اپنے بھائی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن اور کارکنوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔’