حافظ نعیم الرحمن کی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے جلسے میں بم دھماکے کی شدید مذمت


کراچی(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے جلسے میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھلی دہشتگردی ہے۔

انہوں نے بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے، باجوڑ بم دھماکے کی فی الفور اور مکمل تحقیقات کروائی جائے اور دہشت گردی کی اس واردات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

حافظ نعیم الرحمن نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی ۔