پشاور(صباح نیوز) نگراں وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خٹک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، ساتھ ہی سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کئے جانے کے بعد نگراں وزیر ٹرانسپورٹ بننے والے شاہد خٹک نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔شاہد خان خٹک نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو الیکشن میں شکست سے دوچار کروں گا، نوشہرہ کے عوام میرے ساتھ ہیں ان کی خواہش پر وزارت سے استعفی دیا۔واضح رہے کہ پرویز خٹک اپنے علاقے کی بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں، وہ وزیراعلی خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں۔