وزیراعظم کی ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئین جیتنے پر حمزہ خان اور قوم کو مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئین جیتنے پر حمزہ خان، قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ حمزہ خان نے 1986 کی ورلڈسکواش چیمپئین جان شیر کی فتح کی یادتازہ کردی۔ سکواش کے میدان میں پاکستان کا پرچم ایک با رپھر بلند کرنے پر قوم کو آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

امید ہے کہ آنے والے وقت میں آپ سکواش میں پاکستان کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنا ئیں گے۔ وزیراعظم نے حمزہ خان کے والدین، کوچ اور تمام ٹیم کو بھی مبارک دی۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ 15 ماہ کے دور میں کوہ پیمائی، باکسنگ، سکواش اور دیگر کھیلوں میں پاکستان نے کئی اعزاز اپنے نام کئے۔