اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے 15 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی، محمد حمزہ خان نے سیمی فائنل میں فرانسیسی کھلاڑی کو 2-3 سے شکست دی۔ ورلڈ جونیر اسکواش چیمپن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان کا سامنا فرانسیسی حریف سے ہوا، جس میں انہوں نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔ محمد حمزہ خان 2008 کے بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں، فائنل میں حمزہ کا مقابلہ دوسرے سیمی فانل کے فاتح سے ہوگا۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فانل میں مصری کھلاڑی سلمان خلیل اور محمد زکریا مد مقابل ہوں گے۔
Load/Hide Comments